پی آئی اے کو گزشتہ برس کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی، آڈٹ رپورٹ جاری

Apr 08, 2024 | 17:30:PM
پی آئی اے کو گزشتہ برس کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی، آڈٹ رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 2023 کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی,پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023کو ختم ہونے والے 9 ماہ کی آڈٹ شدہ رپورٹ سامنے آگئی۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) کی جاری کردہ آڈٹ  رپورٹ کے مطابق  2023ء کے 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 75 ارب روپے رہا جبکہ 2022 کے مقابلے میں 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 12 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

 2023 کے 9 ماہ میں پی آئی اے نے طیاروں کے ایندھن پر 91 ارب روپے خرچ کیےجبکہ ایڈمنسٹریٹو اخراجات 34 کروڑ روپے کمی کے بعد 6 ارب 4 کروڑ روپے رہے، 2022 کے اسی عرصے میں ایڈمنسٹریٹو اخراجات 6 ارب 35 کروڑ روپے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  2023 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بڑھ کر 186 ارب روپے رہی، یہ 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدنی 14 ارب روپے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا