میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں 10 مئی تک راہداری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں 10 مئی تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمد اسلم اقبال کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اعجاز خان صابی نے سماعت کی، درخواستوں پر سماعت جج چیمبر میں ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل بھی پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’خیبر پختونخوا عدلیہ تیسرا کرپٹ ترین ادارہ‘‘ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرپشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا
وکیل درخواست گزار نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا راہداری ضمانت دی جائے۔
درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے میاں محمد اسلم کو 18 مقدمات میں 10 مئی تک راہداری ضمانت دیدی اور میاں محمد اسلم اقبال کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا۔