مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی، سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )اتار چڑھاؤ کا شکار پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آئی ہے جو کسی گھٹن کے ماحول میں تازہ ہوا کے جھونکے جیسی محسوس ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق اپریل 2022 کے بعد اب پہلی بار مارچ 2024 میں ترسیلات زر 3ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ، سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ 23کے مقابلے مارچ 24 میں ترسیلات زر 16 فیصد اضافے سے تین ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں،فروری 24 کے مقابلے مارچ 24 میں ترسیلات زر 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ فروری 24 میں ترسیلات زر 2.40 ارب ڈالر موصول ہوئیں تھیں ،روا مالی سال نو ماہ میں ترسیلات زر ایک فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر رہی،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 20 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک نے عید کا اعلان کر دیا