اکشے کمار بریک اپ ہونے پر کیا کرتے تھے؟ بالی ووڈ اداکار نے خود ہی راز فاش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ بریک اپ ہونے پر زیادہ سے زیادہ ورزش کرتے تھے۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کے شادی سے قبل 2، 3 بریک اپ ہوئے تھے، اور ہر بار وہ بریک اپ ہونے پر زیادہ سے زیادہ ورزش کرتے تھے، انہوں نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی، دونوں کے ہاں 2 بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق ویڈیو وائرل
56 سالہ اکشے نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے 2، 3 ناکام عشق کا انکشاف کیا، انہوں نے یہ بات اس وقت بتائی جب ان سے میزبان نے کہا کہ وہ بریک اپس کے بارے میں نوجوان نسل کو کیا مشورہ دینگے اور کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے۔
میزبان کے سوال پر گزشتہ 3 دھائیوں سے زیادہ عرصے سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جب بریک اپ ہوا تو (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا، اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔