(احمد منصور) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی چیف کی جانب سے آرمی ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کےارکان نے کاکول میں فیزیکل ٹریننگ مکمل کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اوربورڈکےدیگرحکام نے کھلاڑیوں کے ہمراہ افطار ڈنر میں شرکت کی، آرمی چیف نے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ، بولنگ کوچز کا اعلان
دوسری جانب قومی کرکٹرز نے بھی کاکول میں تربیت کےموقع کی فراہمی پرآرمی چیف سے اظہارتشکر کیا اور کھیلوں کے فروغ کےلیے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔