(رضوان حیدر)واہ کینٹ میں ٹرانس جینڈر کے ساتھ تشدد اور زیادتی کا معاملہ ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ ٹرانس جینڈر نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چار لڑکے مجھے اٹھا کر لے گئے ، زیادتی کا نشانہ بنایا ،میری نازیبا ویڈیو بنائی گئی جس پر مجھے بلیک کیا جا رہا ہے ،متاثرہ ٹرانس جینڈر کا مزید کہنا تھا کہ میرے انکار پر میری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ،اب میرے چہرے پر تیزاب ڈالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،متاثرہ ٹرانس جینڈر نے سوشل میڈیا کے ذریعے انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی۔
دوسری جانب خواجہ سرا سے جنسی زیادتی پر مقدمہ درج کر لیاگیا،متاثرہ خواجہ سرا ابو ھریرہ کی ویڈیو اپیل پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک نے عید کا اعلان کر دیا