امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی گارمنٹس انڈسٹری کوبڑا دھچکا، کئی کمپنیوں نے نئے آرڈرروک دئیے 

Apr 08, 2025 | 09:23:AM

( 24 نیوز )چین کے بعد بنگلہ دیش گارمنٹس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر مگر ملکی برآمدات پر لگا،حالیہ 37 فیصد امریکی ٹیرف یہ پوزیشن چھین سکتا ہے۔

50 ارب ڈالر کی قومی ایکسپورٹ کا 84 فیصد حصہ گارمنٹس پر مشتمل اور 20 فیصد امریکہ جاتی ہیں، پچھلے سال 7.3 ارب ڈالر کی امریکہ گئیں مگر ٹیرف لگنے کے بعد بیشتر امریکی کمپنیوں نے آرڈر روک لیے۔

  یہ بھی پڑ ھیں:’’ٹیرف واپس نہ لیا تو‘‘ ٹرمپ   نے پھر  چین کو  پھر خبردار کر دیا

بنگلہ دیشی کمپنیوں کو خوف کہ امریکی اب بھارت یا پاکستان سے مال منگوا سکتے کیونکہ ان پر ٹیرف کی شرح کم ہے۔

اس وقت 40 لاکھ بنگلہ دیشی گارمنٹس صنعت سے وابستہ جن میں 80 فیصد خواتین ہیں، وسیع امریکی منڈی چھن جانے سے ہزارہامردوزن بیروزگار ہو سکتے جس سے زرمبادلہ بھی گھٹے گا۔

امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی معیشت خطرات کی زد میں آ چکی۔

مزیدخبریں