سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت آغاز،ڈالر سستا

Apr 08, 2025 | 10:14:AM

( 24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان  سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں مزید بہتری کے لیے سرمایہ کار پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں