ویمن کرکٹ ٹیم کو وارم اپ میچز کا فائدہ ہوا:کوچ

Apr 08, 2025 | 11:06:AM

(24 نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کوالیفائر میچز میں کھیلیں۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ وارم اپ میچز کا فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملا ہے۔

محمد وسیم نے یہ بھی کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے 50 اوورز کی کرکٹ کا فارمیٹ زیادہ اچھا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: باؤنسر  کے خوف نے  نوجوان کرکٹر  کاکیرئیر  ختم کر دیا 

مزیدخبریں