منی پور میں بی جے پی رہنماؤں کے گھر نذر آتش

Apr 08, 2025 | 12:35:PM
منی پور میں بی جے پی رہنماؤں کے گھر نذر آتش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتہاپسند مودی سرکار کے متنازعہ وقف بل پر پورا بھارت احتجاج کی لپیٹ میں ۔ منی پور میں بی جے پی رہنماؤں کے گھر نذر آتش کر دیئے گئے ۔

 ہنگامہ بی جے پی لیڈر کی متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ہوا ، منی پور میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں بی جے پی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، بی جے پی اقلیتی ونگ کے صدر کا گھر جلا دیا گیا۔

مسلمانوں کی جانب سے بی جے پی رہنما کا بیان توہین آمیز قرار دیا گیا، تھوبال میں ہزاروں افراد نے بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مزید پڑھیں:سونوسودکے اہلِخانہ خطرناک حادثے میں کیسے بچے؟ایکشن سٹار کااہم انکشاف

عوام کا کہنا تھا منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے ، اب اس بل کی منظوری قبول نہیں ، احتجاج روکنے کے لیے تھوبال میں دفعہ 163 نافذ  کردیا گیا۔

 بی جے پی لیڈر نے خوفزدہ ہو کر تھوبال میں ہزاروں افراد نے بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اپنا موقف تبدیل کرلیا ، مسلمانوں  سے معافی مانگی اور وقف بل کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ۔

 تجزیہ کار کہتے ہیں بی جے پی کی پالیسیاں مسلم برادری میں اشتعال کا باعث بن رہی ہیں، مودی کے اس غیرآئینی فیصلے پر بین الاقوامی برادری کو آواز اٹھانی پڑے گی۔