کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز

Apr 08, 2025 | 12:46:PM

(24 نیوز)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے آغاز ہوگیا، 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں جبکہ تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز

امتحانات کے دوران ضروری امتحانی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے، جس کے تحت بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر امتحانی پرچے پہنچا رہے ہیں۔

 دوسری طرف  میٹرک امتحانات میں نقل ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرکے رہ گئے ہیں، دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ ایڈوانس میں آؤٹ ہو گیا، دوسری جانب ضلع کرم اور شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحان ملتوی کر دیے گئے، ہزاروں طلبا امتحان سے محروم ہوگئے، جس کے باعث سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں