سریے  اور سیمنٹ کی نئی قیمت سامنے آ گئی  

Apr 08, 2025 | 12:47:PM

( 24   نیوز )ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

 کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :باؤنسر کا خوف،27 سالہ کرکٹر اچانک ریٹائر

 واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں سست رہیں اورمقامی سیمنٹ کی فروخت 6.6 فیصد کم ہوکر 27.46 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اس عرصے میں 29.4 ملین ٹن تھی۔

 آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ5.1 ملین ٹن سے بڑھ کر 6.53 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے،جولائی تا مارچ مالی سال 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 33.99 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 34.5 ملین ٹن کے مقابلے میں 1.48 فیصد کم ہے۔

 شمال میں قائم سیمنٹ ملوں نے 9 ماہ کے دوران 22.79 ملین ٹن کی مقامی ترسیل ریکارڈ کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 24.24 ملین ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے،شمال کی برآمدات 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.12 ٹن رہیں جو 1.039 ٹن تھیں۔

مزیدخبریں