وسیم الرحمٰن خان خاکوانی سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل مقرر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) مقرر کر دیا۔
وسیم الرحمٰن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کیلئے تعینات کیا گیا،وسیم الرحمٰن پنجاب عدلیہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں، اس تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار تھے۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق وسیم الرحمٰن خاکوانی کو دیوانی، فوجداری اور فیملی کیسز کا 16 سال کا تجربہ ہے۔