جان ابراہیم کی نئی فلم"ڈپلومیٹ" پرپابندی کیوں عائد کی گئی؟وجہ سامنے آگئی

Apr 08, 2025 | 13:12:PM
جان ابراہیم کی نئی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی نئی فلم"ڈپلومیٹ" پر عائد کی گئی پابندی پر حیران ہیں۔

اس فلم کو جان ابراہم نے خود پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فلم پر عائد پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ وہ اس پر بہت حیران ہیں کہ ان کی فلم کو بین کردیا گیا ہے۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سوچ بہت محدود ہوتی ہے، یہ فلم کسی طور پر بھی پاکستان مخالف  نہیں ہے،اگر کچھ دکھایا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایماندار ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہم نے اس فلم میں ایک ایماندار پاکستانی وکیل اور ایک ایماندار پاکستانی جج کو دکھایا ہے،یہاں تک کہ وہ گشت کرنے والی گاڑیاں جو ہمیں سرحد تک لے جا رہی ہیں، اُن میں بھی ایماندار پولیس اہلکار ہیں،وہ دراصل دوسرے لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں تو ہم نے کسی کو بھی کسی طور پر نیچا نہیں دکھایا۔

 یہ بھی پڑھیں:برف پگھل گئی:سنی دیول 30 سال بعد شاہ رُخ کیساتھ فلم کرنے کے خواہشمند

واضح رہے کہ جان ابراہم کی فلم "ڈپلومیٹ" 14 مارچ 2025 کو ریلیز کی گئی تھی۔