لاہور میں بسنت کب منائی جائے گی؟فیصلہ ہوگیا،تیاریاں شروع 

Apr 08, 2025 | 13:47:PM

(بسام سلطان)لاہورمیں اگلے سال محفوظ بسنت منانے کی تیاریاں کرلی گئیں اورمتوقع طور پرفروری 2026میں لاہور میں محفوظ بسنت منائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت منانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جانے لگی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر محفوظ بسنت کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور،آئندہ سال بسنت اندرون شہر میں منانے کی تجویز زیر غور ہے،بسنت کیلئے2روز مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،بسنت کے تہوار پر موٹر سائیکل کو دو روز کے لیے بند کرنے پر بھی غورکیاجارہاہے جبکہ ڈور تیار کرنے میں کن چیزوں کا خیال رکھا جائے گا؟ ضلعی انتظامیہ اس کابھی تعین کریگی۔

ذرائع کے مطابق متوقع طور پر اگلے سال فروری میں بسنت منائی جائے گی جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر محفوظ بسنت کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی،کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر محکموں کے افسران اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن سے افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ افراد پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گےاورڈور تیار کرنے والے افراد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونگے اورڈور تیار کرنے میں شیشے کا استعمال نہیں کیا جائے گا،ڈور تیار ہونے پر ضلعی انتظامیہ چیک کرے گی اور ایس او پیز کے مطابق ہی ڈور بنانے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں