(24 نیوز)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں عصمت فروشی کے معاملے پر گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے میاں بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، تھانہ دھمیال میں درج مقدمہ کے مطابق مدعیہ نے بتایا کہ ملزم عامر عباس کوٹ ادو سے لڑکی کو گھروں میں کام کاج کے بہانے لایا، ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے عصمت فروشی پر مجبورکیا۔
مقدمے کے مطابق ملزم عامر عباس کے ساتھ اس کی اہلیہ ثمینہ اور اس کا بیٹا زمان اور فرزانہ نام کی عورت بھی ملوث ہے۔
مدعیہ نے بتایا کہ ملزم نے میرے بعد میری کزن کو بھی کام کاج کے بہانے لا کر زیادتی کرکے عصمت فروشی پر مجبورکیا۔
مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس اسکی بیوی ثمینہ اور بیٹے زمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔