ڈاکٹرز کا صدرآصف علی زرداری کو مزید ایک دو روز ہسپتال میں گزارنے کا مشور ہ

Apr 08, 2025 | 15:29:PM

(24  نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے ،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز  نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ ہے ۔صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے گھر منتقل نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی صدر آصف علی زرداری کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طعبیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

مزیدخبریں