آنجہانی اداکارمنوج کمار کتنی جائیداد چھوڑ گئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

Apr 08, 2025 | 15:42:PM
 آنجہانی اداکارمنوج کمار کتنی جائیداد چھوڑ گئے؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی لیجنڈ اداکار منوج کمارکے چھوڑے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

منوج کمارطویل علالت کے بعد 87 سال کی عمرمیں چندروزقبل چل بسے تھے،وہ ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی ہسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا، میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔

منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنن گوسوامی تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں "بھارت کمار" کا لقب  بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 5 امیر ترین اداکارکون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منوج کمار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی،وہ ناصرف مقبول فلمی ہیرو تھے بلکہ ایک اچھے سرمایہ کار اور بزنس مین بھی تھے۔