پولیس کی تحویل سے رہا ہوتے ہی عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی  رہنما گھر روانہ 

Apr 08, 2025 | 18:18:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی تینوں بہنیں ،کزن اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما پولیس کی تحویل سے رہا ہوگئیں اور اب تمام افراد گھر روانہ ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن گھر روانہ ہوئے،بہنیں اور کزن کافی دیر سے پولیس کے ساتھ شادی ہال کے لان میں موجود تھیں،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس سیکیورٹی میں شادی ہال سے روانہ کیا گیا ،پولیس تحویل میں لی گئی تمام خواتین،صاحبزادہ حامد رضا،قاسم خان نیازی بھی ہمراہ ہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گورکھپور کے راستہ موٹروے روانہ ہوئیں۔ 

قبل ازیں ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے تینوں بہنوں اور عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، پی ٹی آئی رہنما  عالیہ حمزہ ، شفقت اعوان  سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں کو  پولیس نے کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا تھا جہاں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے جبکہ   گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں (علیمہ خان ، عظمیٰ خان  اور نورین خان )سمیت متعدد خواتین  کارکنوں کو بھی  تحویل میں لے لیا گیاتھا ،تحویل میں لئے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہے،پولیس نے علیمہ خان ،اس دوران  نورین خان اور عظمی خان کو پولیس وین میں بیٹھا لیا جبکہ نادیہ خان اور بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا ۔

 بعد ازاں ، پولیس تحویل میں لی گئی خواتین سمیت گاڑی لیکر نجی شادی ہال پہنچ گئی ،تمام خواتین پولیس وین سے اتر کا شادی ہال کے لان میں بیٹھ گئیں،پولیس افسران بھی لان میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ نیچے بیٹھ گئے ،شادی ہال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا،عام افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔ 

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان کی گفتگو ؛
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لیا گیا ہے گرفتار نہیں کیا ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عدالتی حکم کے مطابق  ملاقات کروانا چائیے تھے ،ہمیں ابھی تک گرفتاری کا نہیں بتایا گیا،جیسے بشری بی بی کی فیملی کی ملاقات کروائی گئی بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی بھی ملاقات کروانا چائیے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق فیصلوں کا اختیار  کس کو دیدیا ؟

مزیدخبریں