شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

Apr 08, 2025 | 18:32:PM
شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ٹی سی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہریار آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے الگ الگ اور تاخیر سے پیش ہونے پر جج طاہر عباس سپرا نے اظہارِ برہمی کیا۔

انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ عدالت ہے، سیاسی جلسہ نہیں کہ اپنی مرضی سے آئیں، شہر یار آفریدی کی حاضری کے بعد کسی کی حاضری نہیں ہو گی، کوئی معذرت نہیں، سب بروقت پیش ہوا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق فیصلوں کا اختیار  کس کو دیدیا ؟