پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے عمان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حافظ شہباز علی) ہاکی سیریز کے میچ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے عمان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے کپتان سفیان خان نے تین اور محمد احمد نے ایک گول کیا۔
عمان کے محمد عاشور، فیصل اواد اور اسامہ رمضان نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔پاکستان اور عمان کی ٹیموں کے دوران دوسرا میچ بدھ کی سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی ، سابق صدر اولمپئن اختر رسول چوہدری ،صدر پنجاب ہاکی آصف باجوہ نے بھی میچ دیکھا، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی خان ، سابق کپتان شہباز احمد سینئر ، شیخ شفقت اور مسعود الرحمن میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
حبیب الرحمن شطی، اولمپیئن طاہر زمان ، اولمپیئن انجم سعید، مجاہد افضل ،مرزا وحید، عرفان سینئر نے بھی میچ دیکھا
مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےشاہد آفریدی کی ملاقات