کم سن بچے کا اغواء اور زیادتی کے بعد قتل،ملزم کو 3 بار سزائے موت کا حکم 

Apr 08, 2025 | 19:13:PM
 کم سن بچے کا اغواء اور زیادتی کے بعد قتل،ملزم کو 3 بار سزائے موت کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر نقوی)ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں ہمسائے کے کم سن بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے تین بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایڈیشنل سیشن جج ناصر محمود سیال نے فیصلہ سنا دیا ہے ، مجرم کو  تین بار سزائے موت کے ساتھ پانچ لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مجرم عدیل نے 2023 میں چک نمبر 321 ج ب سیووال میں  اپنے ہمسائے کم سن بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس کو بچے کی لاش مجرم کے گھر میں صندوق سے ملی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی تینوں بہنوں،عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے 11افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا