کراچی میں موجودہ گرمی کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Apr 08, 2025 | 21:22:PM

(ویب ڈیسک)کراچی میں رمضان المبارک کے بعد آنے والی گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز تک موسم گرم اور مرطوب رہےگا، کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سےدوڈگری کمی متوقع ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت34.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،کراچی میں گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد میں موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں بحال، چند روز تک وقفے وقفے سے ہوائیں چلتی رہیں گی، سندھ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مزیدخبریں