تحریک انصاف کے سرکردہ رہنمائوں نے بانی کی بہنوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی مذمت کر دی

Apr 08, 2025 | 21:24:PM
تحریک انصاف کے سرکردہ رہنمائوں نے بانی کی بہنوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی مذمت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ گھنٹے انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز کو حراست میں لے لیا گیا ،ہم اس بات کے خلاف ہیں آج ایک شخص سے نالاں ہیں تو اس کے پورے خاندان کو سزا دی جائے ،گزشتہ تین ماہ سے ہم اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھے رہتے ہیں، ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ،یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں جھکا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر پریس کانفرنس کی  ۔اس موقع پر خطاب کرتے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ ہم سیدھا اڈیالہ جیل سے پریس کانفرنس کرنے آئے ہیں ،بانی پی ٹی آئی 4 اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات ، بچوں سے بات نہ کرانے کا سامنا کرنا پڑا ہے ،فیملی اور وکلا کے لیے عدالت نے ملاقاتوں کے دن مقرر کیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ہفتے میں دو بار ملاقات کروائی جائے گی ،عید پر فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، گزشتہ ملاقات کے دن علیمہ خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ احتجاج کریں گے،آج وکلا اور فیملی دونوں کی ملاقات  کا دن تھا، چھ گھنٹے انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز کو حراست میں لے لیا گیا، ہم نے عدالت کے حکم کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو سے پرہیز کیا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔
 سلمان اکرم راجہ  نے اپنے خطاب میں کہا کہبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج ہم نے چھ وکلاء کا نام دیا تھا ،مجھے پولیس نے ناکے پر ہی روکے رکھا ، پیدل جانے کی کوشش کی مگر نہیں جانے دیا گیا ،ان لوگوں کے نام فائنل کیے گئے جن کے نام ہماری طرف سے نہیں گئے ،بانی پی ٹی آئی سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا تاکہ ان تک ایک ایجنڈے کی باتیں پہنچ سکیں ،ہم کوئی چور دروازہ نہیں چاہتے ، ہم عوامی مینڈیٹ کی بات کریں گے ،ہم اس بات کے خلاف ہیں آج ایک شخص سے نالاں ہیں تو اس کے پورے خاندان کو سزا دی جائے ،میں نے بیرسٹر سیف کے بیان سے خود کو الگ کیا ہے ،میں بانی پی ٹی آئی کو حقیقت بیان کرنا چاہتا ہوں،میری آواز بانی پی ٹی آئی تک پہنچے گی ،بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کو جانے کی اجازت دے دو کو روک دیا گیا ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے احتجاج کیا کہ سب کو جانے دیا جائے۔
 پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے زیادہ تر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لسٹ دی مگر ہمیں نہیں ملنے دیا جاتا، گزشتہ تین ماہ سے ہم اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھے رہتے ہیں، ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بات کرنے سے منع کیا گیا ہم نے فیصلہ مانا ،پاکستان میں آج آئین اور قانون نہیں ہے اور یہاں منرل انویسٹمنٹ کی بات کرتے ہیں، ہم ریاست کا حصہ ہیں ،جج صاحبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین اور قانون کے علاؤہ اپنے فیصلے کو پاسداری نہیں کروا سکتے تو استعفیٰ دے دیں ،پنجاب پولیس کسی کو پر امن طریقے سے احتجاج نہیں کرنے دیتی، اس وقت بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں رکھا ہوا ہے،ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ سندھ کا پانی آصف زرداری نے بیچ دیا ہے، مسلم لیگ ن والے اب خود کہہ رہے ہیں کہ آصف زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔
 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی معاشرے آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتے،الیکشن لوٹا گیا،بلوچستان میں حالات خراب ہیں، وہاں کے لوگوں کا اعتماد پاکستان سے اٹھ گیا ہے،رجیم چینج کے بعد سے آئین اور قانون کو توڑا گیا،،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ نہیں توڑ سکتے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی خدا اور قرآن کے ساتھ جڑا ہوا ہے،یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں جھکا سکتے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی تینوں بہنوں،عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے 11افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا