پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Apr 08, 2025 | 21:55:PM
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق تاج حیدر8 مارچ 1942 کو کوئٹہ، راجستھان، برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے۔

تاج حیدرپاکستان کی نامور سیاست دان، مصنف، ڈراما نگار، ماہرِ تعلیم، پالیسی ساز،نیشنلسٹ،بائیں بازو کی سیاست کے حامی  جبکہ مارکسٹ دانشو روں میں بھی ان کا  شمار ہوتا ہے۔ 

1948 میں یہ گھرانہ پاکستان ہجرت کر آیا اور تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، رنچھوڑ لائنز، کراچی سے حاصل کی،والد کی سرکاری ملازمت اور مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث تاج حیدر نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ فیض ہائی سکول، کوٹ ڈی جی سے پاس کیا،انٹرمیڈیٹ خیر پور کالج، سندھ سے کیا، 1959 میں بی ایس سی میں داخلہ لیا اور کراچی یونیورسٹی سے 1962 میں بی ایس سی آنرز کیا۔

اسی یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی،علاوہ ازیں انھوں نے 1980 میں برآمدات میں سرٹیفکیٹ کورس بھی مکمل کیا۔

مرحوم تاج حیدر کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ین  امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا کر دی گئی۔