رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے گرشی قرضوں میں 147 ارب روپے اضافہ

Apr 08, 2025 | 23:04:PM

(24 نیوز)رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے گرشی قرضے میں 147 ارب روپے کے بڑے اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2 ہزار 531 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ فروری 2025 تک 2 ہزار 531 ارب روپے رہا، جو دسمبر 2024 تک 2 ہزار 384ارب روپےتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2024 کےمقابلے میں جنوری 2025میں پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 60 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری 2025 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کا حجم بڑھ کر2ہزار444ارب روپے ہوگیا تھا۔

اسی طرح جنوری 2025 کےمقابلےفروری 2025 میں پاورسیکٹرکا سرکلر ڈیٹ مزید87 ارب روپے بڑھ گیا، یعنی دسمبر2024 کے مقابلے میں فروری 2025 تک کے دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں147ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جون2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضے کا حجم 2ہزار393 ارب روپے تھا اور رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی 2024 سے لے کر فروری 2025 کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 138 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ مسلسل بڑھتا گیا۔

مزیدخبریں