بیٹی فلم انڈسٹری میں کب ڈیبیو کریں گی؟ کاجول نے بتادیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری میں چند خاندانوں پر اپنے ہی بیٹی بیٹوں کو لانچ کرنے پر نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
نیپوٹزم کے حوالے سے بھارتی میڈیا تقسیم نظر آتا ہے کچھ اداکار اس کے حامی ہیں جب کہ کچھ شدید مخالفت کرتے ہیں،اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی نہ صرف فلموں میں مقبول رہی بلکہ ازدواجی زندگی بھی شاندار طریقے سے جاری ہے،جوڑی کی ایک بیٹی نیسا دیوگن نہایت جاذب نظر اور خوبصورت ہیں۔ اُن کا لُک کسی ماڈل اور اداکارہ کی طرح ہے۔
جس کے باعث سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کب اپنی بیٹی کو بطور اداکارہ لانچ کرتے ہیں،ان افواہوں کی گردش میں بالآخر ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے نیسا دیوگن کے فلم ڈیبیو پر خاموشی توڑ دی،میڈیا سے گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ ہم اپنی بیٹی کو اس کے ہر فیصلے پر پوری طرح سپورٹ کریں گے، اسے حق ہے جو پروفیشن اچھا لگے اسے اپنائے۔
کاجول نے مزید کہا کہ بیٹی نیسا دیوگن 20 سال کی ہوگئی ہے اور اس نے ذہن بنالیا ہے کہ فی الحال اداکاری نہیں کرنی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر امیشا پٹیل اور سنی دیول کا ردِعمل