(اویس کیانی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بیرک گولڈ کے سربراہ مارک بیسٹرو نے پاکستان منرل انوسمنٹ سمٹ کو بہترین اقدام قرار دے دیا۔
سمٹ کے دوران بیرک گولڈ کے سربراہ مارک بیسٹرو نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے کچھ خاص اور بڑی تبدیلی کا آغاز ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جو اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کاروں اور انرجی مارکیٹ کو پاکستان لانے کے لیے یہی لیڈرشپ چاہئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جس پارٹنر شپ کی بات کی ہے ہم اسے مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
مارک بیسٹرو نے کہا کہ ہم مضبوط اور مستحکم پارٹنر شپ کی اُمید رکھتے ہیں، میں اُمید رکھتا ہوں کہ دیگر غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان آئیں گے اور پاکستان کی عوام اور حکومت کا ترقی میں ساتھ دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سمٹ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کا دن ہے، دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، وہ بلوچستان کی عوام کی تقدیر بدلے گی بلکہ پاکستان کی بھی ترقی کا سبب ہو گی۔