(24نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے، سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات رات 8بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکولوں کو فی الحال 10دن مزید بند رکھا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہ آسکی۔ شرح اب بھی 20 فیصد سے زائد ہے۔عوام کو چاہیے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 68افراد انتقال کر گئے، 4455 نئے کیسز رپورٹ