(ویب ڈیسک)شادی ایک بندھن ہے جو 2انسانوں کو عمر بھر کے لئے ایک رشتے میں جوڑ دیتا ہے مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔اسی طرح کا ایک واقعہ آئرلینڈ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شادی کے 10سال بعد اپنے شوہر کا ایسا جھوٹ پکڑ لیا کہ خاتون کی زندگی ہی تباہ ہو کر رہ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2011ءمیں ماریا گولین گارشا ہ نامی خاتون نے 41سالہ ٹام میکابے کے ساتھ شادی کی۔ کچھ عرصہ قبل ماریا کے ہاتھ کچھ ایسی تصاویر لگیں جن سے اسے شبہ ہوا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے اور اس بیوی سے اس کے بچے بھی ہیں۔ماریا چپ چاپ اس معاملے کی تحقیق کرنے لگی اور بالآخر اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔ اس کی پہلی شادی کو 15سال گزر چکے ہیں، اس کی پہلی بیوی کا نام بریجیٹ او کونیل ہے۔ ٹام اور بریجیٹ شادی سے بھی کئی سال پہلے سے تعلق میں تھے اور اب ان کی ایک 23سالہ بیٹی بھی ہے اور انہوں نے ایک بیٹا بھی گود لے کر پال رکھا ہے جو اب جوان ہے۔ ماریا کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے ٹام سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تو وہ پھر بھی مجھ سے جھوٹ بولنے لگا کہ اس کا بریجیٹ کے ساتھ تعلق 14سال سے ہے اور نہ ہی اس نے بریجیٹ سے شادی کی ہے اور نہ ہی اس کی بریجیٹ سے کوئی اولاد ہے، مگرمیں تب تک تمام ثبوت اکٹھے کر چکی تھی اور وہ اس کے سامنے رکھ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگھٹے کھڑے ہو جائیں
متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں نے اس شخص پر کثیر رقم خرچ کی اور سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنا بڑا جھوٹا نکلے گا۔ وہ مجھے 20ہزار پاﺅنڈ کا مقروض کر چکا تھا جب اس کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوئے۔“ ماریا نے ٹام کے خلاف دوسری شادی کرنے اور فراڈ جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا تھا جس میں اب اسے نارتھ لندن کورٹ میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی کیساتھ ماں کا ایسا سلوک۔۔دیکھ کر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔۔تصویر وائرل