چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

Aug 08, 2021 | 12:37:PM
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد منتقل۔پی آئی اے کی پرواز6 لاکھ 80 ہزار ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کےمطابق چین سے لائی گئی 6 لاکھ 80 ہزار ویکسین کی ڈوز فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہائوس منتقل کر دی گئی ہے۔پاکستان نے 20 لاکھ سائینوفام ڈوز کی چینی کمپنی سے خریداری کی تھی۔گزشتہ روز چین سے 13 لاکھ 20 ہزار سائینوفام ڈوز اسلام آباد لائی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفام ویکسین تمام صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏این سی او سی کے500 دن مکمل،دستاویزی فلم جاری