کراچی: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما فاطمہ مسافر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پی پی پی حلقہ پی ایس 124خواتین ونگ کی سابقہ صدر فاطمہ مسافر کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نے ان پر کلاشنکوٹ سے فائرنگ کی، فاطمہ مسافر تین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہےاور اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ مسافر کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فاطمہ مسافر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے کہا یقین ہے کہ فاطمہ مسافر کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ مسافر کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نام نہاد ”دراندازی“ کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے، دفتر خارجہ