(24 نیوز) صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 10محرام الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام جامعات، کالجز اور سکول عاشورہ تک بند رہیں گے۔ اس بات کا فیصلہ وزیرتعلیم سردار شاہ اور وزیر یونیورسٹی بورڈ اسماعیل راہو نے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بورڈ سے رہ جانیوالے امتحانات منگل سے 6 محرم الحرام تک لے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نام نہاد ”دراندازی“ کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے، دفتر خارجہ