(ویب ڈیسک)بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی میں مبینہ طور پر آبروریزی اور قتل کے معاملہ میں 9سالہ متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرنے پر راہول گاندھی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے ۔
بھارت کے ایک نجی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہے اور اس کی بحالی کے لیے ضروری عمل جاری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ٹویٹر اکاونٹ بحال نہیں ہوتا ، وہ سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے جمعہ کی رات راہول گاندھی کی اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا۔ حال ہی میں جب راہول گاندھی نے یہ تصویر شیئر کی ، اس کے بعد بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن نے ٹویٹر اور دہلی پولیس کو ایک خط بھیجا تھا کہ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 10محرام الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ