فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز میں بڑی تبدیلی کر دی

Aug 08, 2021 | 16:23:PM
فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز میں بڑی تبدیلی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) فیس بک نہ صر ف پا کستان بلکہ دنیا بھر میں مقبو ل ایپ ہے ۔اس کے کروڑوں  صا رفین کیلئے نئی خبر آگئی ہے کہ اس ایپ کی  پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی  سیٹنگز کو اب 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے۔ ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔یہ گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس، یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔ پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔

انتظا میہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے اولمپک دوڑ کی سبق آموز ویڈیو شیئر کر دی