سندھ حکومت کا کل سے کاروبار کھولنے کا فیصلہ 

Aug 08, 2021 | 18:06:PM

(24 نیوز)کورونا لاک ڈاون کے حوالے سے سندھ حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس اورشاپنگ مالز رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی ،انڈور ڈائننگ، اجتماعات پر پابندی ہوگی ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہاہے کہ دودھ ،ادویات پیٹرول پمپ ، سبزی اورگوشت کی دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی ،جمعہ اور اتوار سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائنگ پر پابندی ہوگی،آوٹ ڈور ڈائنگ کی رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ اجازت ہوگی، ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے اجازت ہوگی ،انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار ہوگی، آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 مہمانوں کے ساتھ اجازت ہوگی اور شادی کی تقریب کو رات 10 بجے ختم کرنا ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مزارات اور سینما پر پابندی برقرار رہے گی،انڈور اجتماع پر مکمل پابندی رہے گی ،آوٹ ڈور اجتماع میں 300افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ تمام امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پولز کے کھلنے پر پابندی عائد رہے گی ،کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین ایس او پیز کے ساتھ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت ہوگی،نئے احکامات 9اگست سے 31اگست تک کیلئے جاری کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا

مزیدخبریں