(24 نیوز)مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق مشتاق دستی زمین کے تنازع کے فیصلے پر پنچایتی کے طور پر بیٹھا تھاکہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کے حق میں فیصلے دینے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،فائرنگ کا واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا ۔جمشید دستی کے بھائی کی ڈیڈباڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
مظفر گڑھ: جرگے میں فائرنگ، جمشید دستی کا بھائی قتل
Aug 08, 2021 | 18:42:PM