اردن میں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اردن میں مقامی ماہرین نے متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے ملک کے جنوب میں واقع علاقے جنوبی اغوارمیں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کے انکشاف کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں ٹورسٹ گائیڈز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد حماد نے باور کرایا کہ حالیہ انکشاف اردن کی ریاست کی دوسری صدی کی اہم ترین دریافت میں شمار ہو رہی ہے۔
ماہرین نے اس انکشاف کو ثابت کرنے کے لئے فلکیاتی ، ارضیاتی اور جغرافیائی دلائل کا سہارا لیا۔ علاوہ ازیں آثاریاتی کھدائی اور علاقے میں موجود راستوں کو بھی خاص طور پر زیر غور رکھا گیا۔ حاصل ہونے والے شواہد میں بائبل میں مذکور تحریری تختیاں، ایبلا اور اکادیہ کی تختیاں، رومی راستے اور قریش کاایلاف کا راستہ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔میں تے میرا دلبر جا نی۔۔عا ئزہ خا ن کا میڈم نور جہاں کو ان کا مشہور گانا گاکر خراج تحسین