(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول بھٹوکے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کاوزیر اعلیٰ ہوگا، بلاول کی یہ خواہش کبھی خبر نہیں بن سکتی،بلاول کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی، یہ لوگ کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاو¿نٹس اور لوٹی ہوئی دولت کو عزت دیتے ہیں۔
وزیر مملکت کاکہناتھا کہ عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے تمام صوبوں کو مساوی ترقی کے مواقعے فراہم کیے، پی ٹی آئی حکومت میں بلوچستان میں میگا پراجیکٹس کےلئے پی ایس ڈی پی میں ریکارڈ اربوں کے فنڈز دیئے گئے، تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول صاحب، کاش آپ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست بارے بھی بلوچستان کے عوام کو بتاتے، بلوچستان کے عوام خود بتا رہے ہیں کہ عمران خان نے بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے تاریخی اقدامات اٹھائے،بلاول صاحب، آپ کی صرف ایک صوبے میں حکومت اور آپکی پارٹی علاقائی پارٹی ہے،اس سے حکومت گرائیں گے؟؟
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں اگر اتنی اہلیت ہوتی تو آج علاقائی پارٹی نہ ہوتی، ملک کے دیگر حصوں میں انتشار پھیلانے سے ناکامی پر بلاول نے اب بلوچستان کا انتخاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری