کوئٹہ میں 2بم دھماکے، 2 پولیس اہلکارجاں بحق،18 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا، 2 پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 12 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پہلا دھماکا سیرینا روڈ پر ہوا،پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دہشتگردی کے واقعہ میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 12 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کوئٹہ میں دوسرا دھماکا سریاب روڈ پر ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ دہشتگردبلوچستان کا امن خراب کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا،انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیر داخلہ نے کہاکہ امن و امان کیلئے بلوچستان حکومت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔
ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس تھا، دھماکہ میں پولیس کے 2 جوان شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے،ڈی آئی جی نے کہاکہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ قریب موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ ہوا، زخمیوں کو سول ہسپتال میں بہترین طبی امداد دی جارہی ہیں،زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ،ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام کا مزید کہناتھا کہ تھریٹ تھے اور ہم الرٹ تھے ،تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اپڈیٹ
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) August 8, 2021
کوئٹہ میں سرینا چوک پر دھماکا جانی نقصان کا خدشہ pic.twitter.com/cNMGSwLU7y
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی بلوچستان میں حکومت کی خواہش کبھی خبر نہیں بن سکتی، فرخ حبیب