یوم استحصال۔۔پیرس کی فضا کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

Aug 08, 2021 | 20:37:PM

  (24نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصالِ کشمیر منانے کےلئے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ایفل ٹاور کے مقام پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
 سخت بارش کے باوجود مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرے میں شریک مظاہرین نے مودی ٹیررسٹ ، انڈیا ٹیرورسٹ،انڈیا گو بیک اور کشمیری مانگیں آزادی ، کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی دہشت گرد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کے آرگنائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ یورپ کے عوام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ تمام تر سہولیات کے ساتھ بھی لاک ڈاؤن ایک عذاب ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تو بھارت نے دو سال سے ظالمانہ اور غاصبانہ لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ 
انہوں نے کہاکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جس میں کشمیریوں کو قیدیوں والے حقوق بھی میسر نہیں ہیں اور پوری دنیا بھارت کے غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدامات پر خاموش ہے۔
 مظاہرے میں شریک کمیونٹی راہنماؤں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب طاقت ہے اور دنیا کو اس کا مکروہ چہرہ دکھانا از حد ضروری ہے۔کشمیر کے مظلوم عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی تک دنیا بھر کے تمام فورمز پر کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے گی اور دنیا کو بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم ، غیر آئینی اقدامات ، غاصبانہ لاک ڈاؤن کے بارے میں بتایا جائے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔میں تے میرا دلبر جا نی۔۔عا ئزہ خا ن کا میڈم نور جہاں کو ان کا مشہور گانا گاکر خراج تحسین

مزیدخبریں