عمران صاحب مشینوں کا معائنہ چھوڑیں۔بتائیں ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا۔ مریم اور نگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرے میں ہونے والی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، اس میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ریٹرنگ افسروں، انتخابی عملے کو اغوا اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسروں کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہیں؟عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، اس کی بات کریں ،انتخابی نتائج کے تاخیر سے اعلان کی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں ۔
انہوںنے کہاکہ 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر مسلط ہونے والے عمران صاحب کو الیکڑانک مشینیں ہی ووٹ دیں گی،عوام کا آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ پوری دنیا میں فیل ہونے والا نظام آپ کے کمرے میں ٹیسٹ ہونے سے پاس نہیں ہوجائے گا ،عمران صاحب کو یقین ہوچکا ہے کہ پاکستان کے عوام نہیں، انہیں ووٹ صرف مشین کی دھاندلی سے ہی مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام وہ نتیجہ کبھی قبول نہیں کریں گے جو ان کے ووٹ سے برآمد نہ ہو،عمران صاحب مشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو عوام کی مہنگائی کی خبر بھی لیں ،عمران صاحب ووٹ چوری کے منصوبے سے فرصت ملے تو اغوا ہوتے صحافیوں پر بھی غور کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بے روزگار کریں، معیشت تباہ کریں، خارجہ پالیسی پر ناکام رہیں اور پھر ووٹ چوری کریں، واہ عمران صاحب۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی ناقدین، آزادمیڈیا کا گلا دبا کر عمران صاحب شفاف انتخاب کا فراڈ کرنے جارہے ہیں ،عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے۔
یہ بھی پڑھیں۔با لی وڈ ادا کا رہ دپیکا پڈو کون کے مدا حو ں کیلئے تشویشنا ک خبر