(ما نیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں کینسر سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بمشکل 4 یا 5 سال کی ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل و دماغ میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی اور کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔اس نادیہ کو اب کسی سے مزید ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
نادیہ جمیل کی تصویر پر ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جلد ما ں بننےکی خوشخبری شیئر کرنے وا لی ادا کا رہ سا رہ خا ن نے نئی تصویریں شیئر کر دیں