''عمران خان نااہل ہوجائیں گے '': بڑی خبر آگئی

Aug 08, 2022 | 09:29:AM

 (ویب ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ مجھے بادی النظر میں نظر آرہا ہے کہ عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی زد میں آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر یکم، دو یا تین ستمبر تک فیصلہ آجائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالہ سے حتمی فیصلہ تو چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے لیکن یہ فیصلہ بھی ایک آئینی ادارے نے کوششوں اور زبردست انکوائری کے بعد جاری کیا ہے، جو انہوں نے دلائل دیئے ہیں، ڈاکو منٹس دیئے ہیں، آئین اور قانون کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل سات کی شق تین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی نے اپنی فنڈنگ کے ذرائع الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے اور انہیں چھپایا ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں سٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور نادرا کی رپورٹس کی روشنی میں فصلہ دیا، عمران خان اگر 10 لاکھ لوگ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے لے آئیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ قانون اور شواہد کی روشنی میں کرنا ہے۔

مزیدخبریں