(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے تیز ہو گئے،جان لیوا وائرس کی چھٹی لہر مزید 3 جانیں لے گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.23 فیصد تک جاپہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 628 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔