(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزموں کا احتساب شروع ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑافیصلہ،اہم خبر سامنے آ گئی