عوام تیار ہو جائیں،گورنر اسٹیٹ بینک نے  بڑا بیان دیدیا

Aug 08, 2022 | 12:23:PM

(ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

 اُنہوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیںالیکشن کمیشن کا ایک اور بڑافیصلہ،اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں