نجی سکیورٹی گارڈ کا خاتون پر بدترین تشدد،ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائشی پراجیکٹ کے نجی سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے ہوش کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ گلستان جوہر بلاک 17 میں رہائشی پراجیکٹ نعمان گرینڈ سٹی میں نجی سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئی اور کوئی مدد کو نہ آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ پہلے خاتون سے بات کر رہاہے، اسی دوران گارڈ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا، جس سے خاتون زمین پر گر گئی ۔
کراچی گلستان جوہر بلاک 17 میں اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے پہلے خاتون کی تذلیل کی پھر تھپڑ اور لات مار کر بے ہوش کردیا، بے غیرتی کی انتہا کہ پاس بیٹھے لوگ بجائے بیچ بچاو کروانے کے معاملہ دیکھ کر کھسکنے لگے، کہاں ہیں انسانی حقوق والے؟ @SyedaShehlaRaza@PoliceMediaCell pic.twitter.com/WVOIG0TeYr
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) August 8, 2022
گارڈ نے زمین پر گری خاتون کے چہرے پر لات بھی ماری،واقعے کے وقت اپارٹمنٹ کے مرکزی گیٹ پر مبینہ طور پر یونین کے ذمے دار بھی موجود تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اپارٹمنٹ میں لوگوں پر تشدد معمول بن چکا ہے اور اپارٹمنٹ کے رہائشی یونین کے عہدیداروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے حوالے سے خاتون نے شاہراہ فیصل تھانے سے رجوع کیا تھا ۔ خاتون کا رہائشی عمارت کی یونین سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ متاثرہ خاتون نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا