تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر خالد خراسانی بم دھما کے میں مارا گیا

Aug 08, 2022 | 14:16:PM

(ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بم دھما کے میں مارا گیا۔

 ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان بڑی مشکل میں: راجہ ریاض نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔

 ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں مقیم تھے اور مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔

مزیدخبریں