پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں ''صلح'': بڑی خبر آگئی

Aug 08, 2022 | 14:45:PM
پی ٹی آئی،مسلم لگ ن، شیبر گجر،نذیر چوہان،عدالت،ضمانت،منظور
کیپشن: مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی اور 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر سے صلح کے بعد عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کی ضمانت منظو ر کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھالیا

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے دوران شبیر گجر نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئےنذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے، نذیرچوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، جس کے بعد احاطہ عدالت میں نذیر چوہان اور شبیر گجر آپس میں گلے بھی ملے۔

 جس پر مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی اور 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان پر پنجاب ضمنی الیکشن کے دوران جھگڑے اور پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملے کا کیس درج ہے جس پر اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔